311 شامی علوی شہری مارے گئے، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس

تہران (ارنا) سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ جمعرات سے ہفتہ تک 311 شامی علوی شہری مارے گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے خبر دی ہے کہ شام میں حالیہ جھڑپوں کے دوران شام کے ساحل نامی علاقے میں جولانی حکومت کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 311 شامی علوی شہری مارے گئے۔

لاذقیہ میں علویوں کو میدان میں پھانسی دیئے جانے کے مناظر شائع ہو چکے ہیں اور جولانی کی افواج نے اسے تسلیم کیا ہے اور اسے انفرادی فعل قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی جولانی فورسز کے ہاتھوں 52 علویوں کو لاذقیہ کے دیہی علاقوں الشیر اور المختاریہ قصبوں میں پھانسی دیے جانے کی اطلاع دی ہے اور مقتولین کے قریبی لوگوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز اور عینی شاہدین ان جرائم کا ثبوت ہیں۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .